Today Newspaper Cerckter zohaibsaghr
کیا ٹرافی کوئی چرانے والا تھا؟ فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے میسی کی نیند کی تصاویر وائرل
فیفا ورلڈ کپ میں جہاں اب لیونل میسی اور ارجنٹینا کی دھوم ہے، وہیں اب سوشل میڈیا پر بھی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
ٹرافی جیتنے کے بعد میسی کی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، ویسے تو میچ جیتنے کے بعد بھی میسی نے ٹرافی کو ہاتھ میں لیا تھا، مگر وہ اتنی توجہ نہ ہو سکی جتنی ان کی نئی تصاویر ہوئی ہیں۔
لیونل میسی کے آفیشل پیج پر کچھ تصاویر اپلوڈ کی گئی تھیں، جس میں کھلاڑی کو نیند پوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ساتھ ہی میسی کے ہاتھوں میں ورلڈ کپ ٹرافی موجود ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسی بڑے ہی پُر سکون انداز میں اپنی نیند پوری کر رہے ہیں، چہرے کے تاثرات بھی کافی دلچسپ ہیں، جس انداز میں وہ سو رہے ہیں، سب کو مطمئن بھی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کی رات کو بھی ارجنٹینا میں خوب جشن منایا گیا تھا، یہاں تک کہ جب ٹیم وطن واپس پہنچی تو استقبال نے بھی سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔
ٹیم ایک ڈبل ڈیکر بس پر لایا گیا تھا جس کی چھت کھلی ہوئی تھی اور عوام اپنے پسندیدہ کھلاڑیو سے خوشی کا اظہار کر رہی تھی، ساتھ ہی میسی نے ٹرافی بھی عوام کو دکھائی۔
Comments