Posts

Showing posts from 2023

Khabar Pakhtun Khan Semble tahlel

Image
  پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج منگل کے روز ہی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ پیشرفت ٹھیک 2 دن بعد سامنے آئے جب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری منگل کو بھیجی جائے گی۔ (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({}); قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔ انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) January 15, 2023متعدد میڈیا رپورٹس میں وزیر اعلیٰ محمود خان کا آج کابینہ کے آخری اجلاس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ‘چوروں کے ٹولے’ سے چھٹکارا حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں آج رات آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے گا۔یہ اعلان سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر حاجی غلام علی کو بھیجنے کے بعد سامنے آیا۔مزید پڑھیں:امن چا...